جماعت اسلامی نے دباؤ کی وجہ سے پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا بیرسٹر گوہر کا الزام مسترد کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے کسی دباؤ کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے اتحاد نہ کرنے کا بیرسٹر گوہر کا الزام مسترد کر دیا ۔

 جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ جماعت اسلامی پر کوئی دباؤ تھا نہ ہی جماعت اسلامی دباؤ میں کوئی فیصلہ کرتی ہے  بیرسٹر گوہر خود کئی بار ملاقات کا وقت دے کر پیچھے ہٹے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی غیر مشروط تعاون کی پیش کش پر صرف خیبر پختو نخوا میں اتحاد کی شرط لگائی  جس کے بعد جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ اگر پی ٹی آئی پورے ملک میں اتحاد نہیں کرنا چاہتی تو پھر کسی اور جماعت سے اتحاد کر لے ۔ 

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم کسی دباؤ کی وجہ سے اتحاد پر مذاکرات کے لیے نہیں پہنچے تھے۔

مزید خبریں :