بانی پی ٹی آئی کے بیان سے پاکستان کو قرض دینے والے ادارے سے تعلقات خراب ہوئے: شبر زیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق چیئرمین ایف بی آر  شبر زیدی نے کہا ہے کہ کابل پر طالبان کا قبضہ ہوا تو اس وقت بانی پی ٹی آئی کے بیان کو پسند نہیں کیا گیا اور اس کے بیان کے بہت سے اثرات سامنے آئے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بیان کے بعد سے پاکستان کو سب سے زیادہ قرض دینے والے ادارے اور اس کے سپورٹر کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوگئے تھے، جو  اب آہستہ آہستہ بہتر ہوئے ہیں۔

گفتگو کے دوران ٹیکس اصلاحات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے میپنگ کرنی پڑے گی اور یہ ایک دو دن کا کام نہیں ہے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے سسٹم کو دوبارہ دیکھنا پڑے گا۔

مزید خبریں :