پاکستان
29 جنوری ، 2013

کراچی:سہراب گوٹھ تھانے پر نامعلوم مسلح ملزمان کا حملہ،ایک اہلکار ہلاک

کراچی:سہراب گوٹھ تھانے پر نامعلوم مسلح ملزمان کا حملہ،ایک اہلکار ہلاک

کراچی…سہراب گوٹھ تھانے پر نامعلوم ملزمان کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے تھانے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حملہ کیا ہے،ادھر پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تھانے پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ مسلح افراد تھانے پرمسلسل فائرنگ کررہے ہیں۔جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارسہراب گوٹھ تھانے میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔جبکہ زخمی ہونیوالے2پولیس اہلکاروں کو تھانے کے پچھلے دروازے سے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افرادلاک ا پ توڑ کر اپنے ساتھی کو ساتھ لے گئے۔

مزید خبریں :