01 اپریل ، 2024
پشاور: خیبرپختونخوا میں مستحق افراد کیلئے عید پیکج کےتحت گرانٹ جاری کردی گئی۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے ایک ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں اور محکمہ زکوٰۃ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔
محکمہ زکوٰۃ کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 115 صوبائی حلقوں کیلئے فنڈز جاری کیےگئے، مستحق فی خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رمضان پیکج سے محروم مستحقین کیلئے عید پیکج کا اعلان کیا تھا۔