29 جنوری ، 2013
جیوانی… جیوانی کے ساحل کے قریب کشتی میں پْراسراردھماکا ہوا ہے جس کے بعد خوف و ہراس پایا جا تا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابقجیوانی کے ساحل پرمشکوک کشتی کی موجودگی پر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی اہلکاروں نے کشتی کوروکنے کی کوشش کی جس پر کشتی میں سوارمشکوک افرادکشتی کوآگ لگاکرفرارہوگئے۔کشتی میں زورداردھماکے سے جیوانی کے ساحل پرخوف وہراس پھیل گیا۔