Time 03 اپریل ، 2024
پاکستان

پختونخوا حکومت کا پنجاب حکومت کو خط، بشریٰ بی بی کے علاج کی پیش کش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بیٰ کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ان کے علاج معالجے کے حوالے سے پیش کش کی ہے ۔

بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبروں پر وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط ارسال کیا ہے۔ 

خط میں بشریٰ بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہےاور کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو زہریلی خوراک دینے سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔ 

خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل کی بشری بی بی کے معائنہ کی پیش کش کی گئی۔ 

اس کے علاوہ خط میں کہا گیا ہے کہ طبعی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ حکومت پنجاب سے خط کا مثبت جواب دینے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ شب معراج کو میرےکھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے۔

عدالت پیشی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ شب معراج کو میرےکھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتہ چلا ٹوائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعدطبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، مجھے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔

مزید خبریں :