30 جنوری ، 2013
اسلام آباد… تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں سینیئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ کا نگراں حکومت کی تشکیل میں عمل دخل آئین کے خلاف ہوگا، کسی صورت آئین سے باہر جانے کی حمایت نہیں کرتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے تعلقات ٹھیک کریں اورپہلے پڑوسیوں سے تعلقات ٹھیک کیے جائیں، امریکا مخالف نہیں لیکن محب وطن ہوں۔