30 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں لیاری کے علاقے ہنگورا آبادمیں دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ بھتہ نہ دینے کے سبب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے ہنگوراآباد میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کچھ افراد بھینسوں کے باڑے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ان پر دستی بم پھینکا گیا،جبکہ حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی، زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق جن افراد کو نشانہ بنایا گیا ان سے بھتہ طلب کیا گیا تھا اور ادائیگی نہ کرنے پر واقعہ پیش آیا۔