30 جنوری ، 2013
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے بلیلی چیک پوسٹ پر ایف سی نے کاروائی کرکے کارسے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق بلیلی چیک پوسٹ پر ایف سی کے عملے نے چمن سے کوئٹہ آنے والی ایک کار کورکنے کااشارہ کیا لیکن وہ نہیں رکی، ایف سی کے اہلکاروں نے کار کا تعاقب کیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد کارڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ایف سی کے اہلکاروں نے کار کی تلاشی لی تو اس سے 25کلو بارود،سو ڈیٹونیٹر،ڈھائی کلو بال بیرنگ اور ایک رول تار برآمد ہوئے ۔ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکوارڈ طلب کرلیا گیا۔