پاکستان
30 جنوری ، 2013

حکمراں اتحاد کا اجلاس، صدر زرداری نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام مانگ لیے

حکمراں اتحاد کا اجلاس، صدر زرداری نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام مانگ لیے

اسلام آباد… ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعت کے رہ نماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے نام مانگ لیے ہیں۔ اجلاس میں آئندہ الیکشن اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں کے رہ نماؤں کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیاگیا تاہم صدر آصف علی زرداری نے اتحادی جماعتوں سے نگراں وزیراعظم کیلئے نام مانگے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق وزیر قانون نے کہاکہ آئین کے تحت نگراں وزیراعظم کا تقررصدر، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کریں گے۔ اتحادیوں کے رہنماؤں نے الیکشن کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں :