30 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور میں ایس پی عہدہ کے ایک پولیس افسر کو چیک کرنے پر مجاہد فورس کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عہدہ کا افسر دوست کے ہمراہ سیاہ شیشوں والی گاڑی میں قزافی اسٹیڈیم کے اندر ویرانے میں شراب نوشی کر رہا تھا، مجاہد فورس کے اہلکاروں نے تلاشی کے لیے باہر بلایا تو پولیس افسر غصے میں آ گیا اور ایس پی ماڈل ٹاوٴن اور ایس پی مجاہد فورس کو موقع پر بلا کر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں اہلکار تھانہ گلبرگ کے حوالات میں بند ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، تھانے کا گیٹ بند کھا گیا ہے اور میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گرفتار ہونے والے تین اہلکاروں میں شفیق، کرم نواز اور فاروق شامل ہیں۔