پاکستان
Time 05 اپریل ، 2024

ویڈیو: ایوان وزیراعظم میں خصوصی اور والدین سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی اور والدین سے محروم بچوں کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

بچوں نے وزيراعظم سے ملاقات کی، سوالات پوچھے اور فرمائشیں بھی کیں۔ بچوں نے وزیراعظم ہاؤس کی سیر کی اور مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

افطار کے موقع پر وزیراعظم نے بچوں کو کھانا بھی خود پیش کیا۔

شہباز شریف نے بچوں کو تحائف بھی پیش کیے جبکہ بچوں نے سوالات میں وزیراعظم سے دانش اسکول کا سلسلہ بڑھانے کی اپیل کی۔

خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی دانش اسکولوں کا سلسلہ بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں :