Time 06 اپریل ، 2024
پاکستان

چینی انجینئرز کی حفاظت میں غفلت پر وزیراعظم کا 5 اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم نے حکام کو پندرہ دن کے اندر افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، عطا تارڑ
وزیر اعظم نے حکام کو پندرہ دن کے اندر افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، عطا تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف نے بشام حملے میں  چینی انجینئرز کی حفاظت میں غفلت پر  5 اعلیٰ افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا وزیراعظم نے داسو  واقعے  پر انکوائری کمیٹی بنائی تھی اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم نے چند افسران کےخلاف کارروائی کاحکم دیاہے۔ 

عطا تارڑ نے بتایا وزیراعظم نے آر پی او ہزارہ ڈویژن، ڈی پی او اپر کوہستان ڈسٹرکٹ ، ڈی پی او لوئر کوہستان ڈسٹرکٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈروپاور  پراجیکٹ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا وزیراعظم نے کمانڈنٹ اسپیشل سکیورٹی یونٹ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے حکام کو 15 دن کے اندر افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کرنےکی ہدایت کی ہے۔ 

مزید خبریں :