پاکستان
Time 06 اپریل ، 2024

آزادکشمیر حکومت نے سوشل میڈیا مانیٹر کرنے کیلئے مانیٹرنگ سیل اورکمیٹیاں قائم کردیں

اعلیٰ سرکاری حکام یا شخصیات سے متعلق جھوٹی معلومات، بلیک میل کرنے یا توہین کرنے کی کوشش کو مانیٹر کیا جائے گا— فوٹو:فائل
اعلیٰ سرکاری حکام یا شخصیات سے متعلق جھوٹی معلومات، بلیک میل کرنے یا توہین کرنے کی کوشش کو مانیٹر کیا جائے گا— فوٹو:فائل

آزاد کشمیر حکومت نے سوشل میڈیا مانیٹر کرنے کیلئے مانیٹرنگ سیل اورکمیٹیاں قائم کردیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے مانیٹرنگ کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی سطح پر سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل اور مرکزی سطح پر سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اعلیٰ سرکاری حکام یا شخصیات سے متعلق جھوٹی معلومات، بلیک میل کرنے یا توہین کرنے کی کوشش کو مانیٹر کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم سوشل میڈیا کمیٹی قانونی کارروائی کرے گی۔

مزید خبریں :