پاکستان
30 جنوری ، 2013

قومی اسمبلی کی تحلیل15مارچ سے قبل ،انتخابات مئی میں کرانے پر اتفاق

قومی اسمبلی کی تحلیل15مارچ سے قبل ،انتخابات مئی میں کرانے پر اتفاق

اسلام آباد…قومی اسمبلی 15مارچ سے پہلے تحلیل کرنے اورعام انتخابات مئی میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے،اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ حکمراں اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی 15مارچ سے قبل تحلیل کرنے اورعام انتخابات مئی میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں منیر اورکزئی کی تجویز دی کہ 14مارچ کوقومی اسمبلی تحلیل کی جائے، جس پرحکمراں اتحاد میں شامل رہ نماوٴں نے تجویز سے اتفاق کیا،اسمبلیوں کی تحلیل اورانتخابات کی حتمی تاریخ طے کرنے کیلئے ایک اور اجلاس ہو گا، جسمیں وزیر قانون اسمبلیوں کو تحلیل اور عام انتخابات کے بارے میں ورکنگ پیپر تیار کریں گے۔اجلاس میں اسراراللہ زہری ک نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں گورنر راج ختم کیا جائے، جس پر صدر زرداری نے انہیں جواب دیا کہ گورنر راج کا مستقبل، آپ کو پتا چل جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چودھری شجاعت حسین اسمبلیوں کی تحلیل پرطاہر القادری کو اعتماد میں لیں گے،چودھری شجاعت اور صدر زرداری کے درمیان علیحدگی میں مشاورت بھی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :