پاکستان
30 جنوری ، 2013

کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کے عمل کی رپورٹ 13 فروری تک طلب

کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کے عمل کی رپورٹ 13 فروری تک طلب

اسلام آباد… الیکشن کمیشن سے انتخابی اصلاحات اور کراچی میں ووٹرز کی فوج کے ذریعے گھر گھر تصدیق بارے رپورٹ 13 فروری تک طلب کر لی گئی ،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ انتخابی عمل کسی بھی طرح متاثر نہیں ہونا چاہیئے۔اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو بتا دیں کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انتخابی اصلاحات عمل درآمد کیس کی سماعت کی ، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ملک میں دھرنے اور ڈھول بج رہے ہیں ، اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو بتا دیں کہ انتخابی عمل متاثر نہ ہو، کوئی بہانہ نہیں مارنا اور نہ کوئی بہانہ چلے گا، اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کا بل وزارت قانون کو موصول ہو گیا ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت قانون کو تجاویز ملی ہیں جس میں لازمی ووٹ پر قانون سازی کا کہا گیا ہے عدالتی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ پیش کرے کہ عدالتی فیصلے پر کس حد تک عمل درآمد ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ، الیکشن کمیشن اپنا کام جانتا ہے، وہاں ریٹائرڈ ججز بیٹھے ہیں جن کا احترام کرتے ہیں، ہر کسی کی کوشش ہے کہ انتخابات کی طرف بڑھا جائے، درخواست گزار کے وکیل بلال منٹو نے کہا کہ آٹھ جون کے عدالتی فیصلے پر الیکشن کمیشن نے مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فیصلے میں یہ نہیں کہا کہ کل ہی قانون سازی کر دیں، ، مزید سماعت 13 فروری کو ہوگی۔

مزید خبریں :