30 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں واقع چوبیس مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،فائرنگ کے واقعے میں 2افرادزخمی بھی ہو ئے۔پولیس کے مطابق چار موٹرسائیکلوں پرسوار8افرادنے اچانک فائرنگ شروع کر دی ،تمام ملزمان نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔زخمی ہونے والے دو افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔