پاکستان
30 جنوری ، 2013

دہشتگردی پرقابوپانے کیلیے ہرممکنہ اقدامات کیے اورکرینگے،رحمان ملک

اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردی پرقابوپانے کیلیے ہرممکنہ اقدامات کیے اورکرینگے،انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں چاروں صوبوں کے آئی جیزاورسیکریٹری داخلہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہونگے۔اجلاس میں دہشتگردی کی ممکنہ لہرپرقابوپانے کیلیے اقدامات تجویزکیے جائینگے،جلاس میں انٹیلی جنس اطلاعات مربوط بنانے پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔دریں اثناء رحمان ملک نے کہ دہشتگردی سے متعلق جب بھی اطلاعات دیں وہ تمام درست ثابت ہوئیں،کراچی،بلوچستان کیلیے جودہشتگردی کی بات کی تھی اس کاآغازآج کراچی دھماکوں سے ہوگیا،انھوں نے کہا کہ ہماری جانب سے اجلاس بلانیکامقصدہے کہ صوبائی حکومت وفاق سے رابطے جاری رکھیں۔

مزید خبریں :