پاکستان
Time 16 اپریل ، 2024

سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا: عظمیٰ بخاری

مریم نواز 800 والا سوٹ پہنتی ہیں کسی کو یقین کرنا ہے تو کرے نہیں کرنا نہ کرے: صوبائی وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو
مریم نواز 800 والا سوٹ پہنتی ہیں کسی کو یقین کرنا ہے تو کرے نہیں کرنا نہ کرے: صوبائی وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراطلات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا۔ 

لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا کہ سستی روٹی پر نان بائی ایسوسی ایشن کا اگر مگر نہیں چلے گا، سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اور اس حوالے سے حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ دور گیا جب منصوبے کاغذوں میں  بنتے تھے، مریم نواز کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں، جون میں ائیر ایمبولینس فعال ہوجائے گی، ٹریننگ شروع ہوگئی ہے دو ہیلی کاپٹر ریسکیو سروس کا حصہ بنیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے  پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے مگر کوئی کارکردگی نہیں، صرف اپنے لیڈر کی جوتی پر 804 لکھ رکھا ہے۔

صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق کہا کہ وہ 800 والا سوٹ پہنتی ہیں کسی کو یقین کرنا ہے تو کرے نہیں کرنا نہ کرے، مریم نواز اپنی زندگی میں بہت تبدیلی لاچکی ہیں۔ 

مزید خبریں :