31 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4میں پولیس کوانتہائی مطلوب ملزم رینجرزنے کارروائی کے دوران بازیاب کرلیا۔ انتہائی مطلوب ملزم کو مسلح افرادنے اغواکرلیاتھا، جسے بازیاب کرانے کیلئے رینجرز نے کارروائی کی، تاہم اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور مغوی کو بازیاب کرالیا گیا، بعد ازاں مغوی خود بھی پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم غلام حسین عرف مام بلوچ دہشت گردی، بم دھماکے، اغوابرائے تاوان میں پولیس کو مطلوب ہے اور ملزم 24سے زا ئدمقدمات میں نامزدہے۔