31 جنوری ، 2013
کراچی…بلدیہ ٹاوٴن میں قائم خانی کالونی سے 3 بوری بند لاشیں ملی ہیں، ان لاشوں کو نامعلوم افراد پھینک کرفرار ہوگئے تھے۔ بوری بند لاشیں بلدیہ ٹاوٴن میں قائم خانی کالونی سے برآمد ہوئی جنہیں حق باہو چوک کے قریب گاڑی سے پھینکی گئیں۔بور ی بند لاشوں کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔