22 اپریل ، 2024
حیدرآباد میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ گھمن آباد میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ 13سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان چیز دلانے کے بہانے بچی کو لے کر گئے تھے اور اس سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کامیڈیکل کرالیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔