پاکستان
Time 24 اپریل ، 2024

وزیراعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن اور اسمگلنگ روکنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا/ فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکام اور صوبائی  حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دیے گئے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے دونوں تجاویز میں فرق کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی طلب و رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید خبریں :