Time 24 اپریل ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا کنوینر تانیہ ایدروس کو مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تانیہ ایدروس پھرسے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  وزیرمملکت برائے آئی ٹی  شزا فاطمہ خواجہ کمیٹی کی سربراہ ہوں گی۔ تانیہ ایدروس کو کمیٹی کا کنوینر مقررکیا گیا ہے۔

سیکرٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی پاکستان میں ڈیجیٹل ویژن سے متعلق سفارشات مرتب کرےگی۔

خیال رہےکہ تانیہ ایدروس سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان بھی رہ چکی ہیں تاہم مبینہ طور پر دوہری شہریت  (کینیڈین) پر تنقید کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔


مزید خبریں :