پاکستان
31 جنوری ، 2013

سرکاری رٹ چیلنج:پھر بھی دشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی، رضا ہارون

سرکاری رٹ چیلنج:پھر بھی دشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی، رضا ہارون

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے ایک پانچ رکنی وفدنے جمعرات کی شام وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے چیف منسٹر ہاوس میں ملاقات کی، اور انھیں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر اپنی تشویش کااظہارکیا اور صورتحال کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ ملاقات میں سید سردار احمد، رضاہارون، ڈاکٹر صغیر احمد، فیصل سبزواری اور عادل صدیقی موجود تھے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیراعلیٰ کی معاونت صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کی۔ اس موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پرگفتگو ہوئی ،جبکہ دونوں جانب سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم شہر میں امن و امان کی بہتری کے لیئے ملکر اقدامات کریں۔دریں اثناء ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری کے پوچھے گئے سوالات کاجواب لینے وزیراعلیٰ ہاوٴس آئے ہیں،دہشتگرد،بھتہ ولینڈمافیاریاست کی رٹ چیلنج کررہے ہیں، اور معصوم بیگناہ شہریوں کواغوااور انھیں قتل کیاجارہاہے،ایک سوال پر رضا ہارون نے کہا کہ ہنگامی ملاقات کامقصدکراچی میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے آگاہ کرناتھا،ایم پی اے منظرامام کے قتل کے واقعے سے متعلق بھی وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ کراچی میں نہ پولیس اہلکارمحفوظ ہیں اورنہ پولیس اسٹیشن، اسکے باوجود دہشتگردوں اورانتہاپسندوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،شہر میں دھماکے ہورہے ہیں لیکن کوئی حکمت عملی طے نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :