Time 05 مئی ، 2024
پاکستان

گورنر پنجاب کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات پر ملتوی

گورنرپنجاب کی حلف برداری کی تقریب اب7 مئی شام 6بجے گورنر ہاوس میں ہوگی: حسن مرتضی/ فائل فوٹو
گورنرپنجاب کی حلف برداری کی تقریب اب7 مئی شام 6بجے گورنر ہاوس میں ہوگی: حسن مرتضی/ فائل فوٹو

لاہور: نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری نا گزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دی گئی۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب کی حلف برداری کی تقریب اب7 مئی بروز منگل شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ 

حلف برداری کی تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہونی تھی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شہزادخان نے نامزد گورنر  پنجاب سے حلف لینا تھا۔ 

نامزد گورنر  پنجاب سردار سلیم حیدر کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے اور  وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔

سردار سلیم حیدر  2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔


مزید خبریں :