منفرد اور متاثر کن فیشن سینس، ماہرہ نے دی ایمی گالا شو میں ’ آرٹسٹ ان فیشن ‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

دبئی میں منعقدہ فیشن شو کی تقریب میں ماہرہ خان اسکائی بلیو اور سلور فلورل امتزاج والے سلیو لیس خوبصورت اور اسٹائلش گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
دبئی میں منعقدہ فیشن شو کی تقریب میں ماہرہ خان اسکائی بلیو اور سلور فلورل امتزاج والے سلیو لیس خوبصورت اور اسٹائلش گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے دی ایمی گالا ایوارڈ شو کے چوتھے ایڈیشن میں ’آرٹسٹ ان فیشن ‘کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دی ایمی گالا ایوارڈشو کے چوتھے ایڈیشن کی تقریب دبئی میں ہوئی جہاں ماہرہ خان  اسکائی بلیو اور سلور فلورل امتزاج والے سلیو لیس خوبصورت اور اسٹائلش  گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں۔

دوران تقریب ماہرہ اپنی خوبصورت اور متاثر کن شخصیت کے باعث توجہ کا مرکز بنی رہیں، ایوارڈ شو میں  اداکارہ کو ان کے منفرد اور متاثر کن فیشن سینس کی وجہ ’ آرٹسٹ ان فیشن کے اعزاز سے نوازا گیا۔

 ایوارڈ شو کی تقریب سے لی گئی تصاویر  ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا فیشن شو کے انعقاد کا مقصد مقامی اور  بین الاقوامی سطح پر  فیشن اور بیوٹی انڈسٹریز میں خدمات سرانجام دینے والے  افراد کو تسلیم کرنا اور انہیں اعزاز سے نوازنا ہے، ساتھ ہی اس شعبے میں عمدگی اور جدت کو تسلیم کرنا ہے۔

مزید خبریں :