سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی

حیدر آباد، سکھر اور نواب شاہ آج بھی صوبے سندھ کے گرم ترین شہر ہوں گے جہاں پارا 42 سے 45 ڈگری تک جائے گا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
حیدر آباد، سکھر اور نواب شاہ آج بھی صوبے سندھ کے گرم ترین شہر ہوں گے جہاں پارا 42 سے 45 ڈگری تک جائے گا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدر آباد، سکھر اور نواب شاہ آج بھی صوبے سندھ کے گرم ترین شہر ہوں گے  جہاں پارا 42 سے 45 ڈگری تک جائے گا۔ 

اس کے علاوہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، بہالپور اور ساہیوال میں پارا 42 سے 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں پارا 40 ڈگری یا اس سے زیادہ رہے گا۔

دوسری جانب پشاور میں 38، اسلام آباد اور کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔