دنیا
27 فروری ، 2012

کینیڈا میں ٹرین حادثہ، 3 افراد ہلاک

کینیڈا میں ٹرین حادثہ، 3  افراد ہلاک

مونٹریال… کینیڈا میں ٹرین پٹری سے اترنے کے حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق ٹرین نیاگرا فال سے ٹورنٹو جارہی تھی کہ اونٹاریو کے نزدیک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔حادثے سے قریبی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔امدادی ٹیموں نے ٹرین سے زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :