گندم درآمد اسکینڈل کا ذمہ دار کون ؟ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش نہ کی جاسکی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ اب تک وزیراعظم شہباز شریف کو پیش نہ کی جاسکی۔

کابینہ اجلاس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل نے کہا کہ ٹرمز آف ریفرنس میں اضافے کے باعث رپورٹ بنانے کےلیے مزید وقت چاہیے،  رپورٹ کب جمع ہوگی فی الحال نہیں بتاسکتا۔

کامران علی افضل نے سابق نگران وزیر اعظم کو تحقیقات کے لیے بلانے کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کی اور اسے افواہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہاز شریف نے گزشتہ ہفتے گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ 6 مئی تک جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :