کھیل
27 فروری ، 2012

لیور پول نے6سال میں پہلی ٹرافی جیت ہی لی

لیور پول نے6سال میں پہلی ٹرافی جیت ہی لی

لندن… لیورپول نے کارڈیف سٹی کو فائنل میں ہرا کر کارلنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا، یہ کسی بھی ایونٹ میں کے فائنل میں لیورپول کی چھ سال بعد پہلی کامیابی ہے ۔ لندن کے ویمبلے فٹ بال اسٹیڈیم میں لیورپول اور کارڈیف سٹی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، کارڈف سٹی نے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی جسے دوسرے ہاف میں لیورپول نے برابر کردیا، مقررہ وقت کے اختتام تک میچ ایک،ایک گول سے برابر تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت بھی دیا گیا، اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا اسکور دو دو تھا، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں لیور پول نے دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی، یہ کسی بھی ایونٹ میں لیورپول کی چھ سال بعد پہلی کامیابی ہے۔

مزید خبریں :