Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اس وقت 9 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جارہا ہے یہ بڑھ کر 36 ارب روپے تک بھی ہوسکتا ہے: وزیر دفاع/ فائل فوٹو
اس وقت 9 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جارہا ہے یہ بڑھ کر 36 ارب روپے تک بھی ہوسکتا ہے: وزیر دفاع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس چوری کو لوگ بے ایمانی ہی نہیں سمجھتے اورکرپشن کو لوگوں نے بری چیز سمجھنا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں ٹیکس چوری کا مسئلہ اٹھایا تھا، ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس وقت 9 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، ٹیکس ٹھیک طریقے سے جمع کیا جائے تو یہ 9 سے بڑھ کر 36 ارب روپے تک بھی ہوسکتا ہے، ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔

مزید خبریں :