Time 21 مئی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں ملا جلا رجحان  دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

آج کاروباری دن میں  100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے سے 75206 پر بند ہوا۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس 524 پوائنس کےبینڈ میں رہا جب کہ   آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 15.8 ارب روپے میں طے ہوئے۔ 

آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے اضافے سے 10164 ارب روپے ہے۔ 

گزشتہ روز  100 انڈیکس 258 پوائنٹس کم ہوکر 75084 پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :