Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

کے الیکٹرک والوں کے دفتر میں گھس کر ان کی بجلی بند کردو : سعید غنی کی ترغیب

سخت گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے معاملے نے سندھ اسمبلی کا ماحول بھی گرما دیا، صوبائی وزرا اور اپوزیشن اراکین کے الیکٹرک سمیت حسیکو  پر برس پڑے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں  صوبائی وزیر سعید غنی نے  ترغیب دی کہ کے الیکٹرک والوں کے دفتر میں گھس کر ان کی بجلی بند کردو تاکہ انہيں احساس ہو، ان پر کوئی تشدد یا گالم گلوچ نہ کیا جائے ،صرف بتی بند کردو۔

سعید غنی نے کہا کہ صرف بجلی چور کے بجائے سب کی بجلی بند کرنا ظالمانہ طریقہ کار ہے ،کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزا کا نظام نافذ کر دیا ہے ۔

وزير اطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ پاور کمپنیاں من پسند بل بھیجنے کی غنڈہ گردی نہ کریں، بل ادا نہ کرنے کی سزا بل دینے والوں کو نہیں دی جاسکتی۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ہیر سہو کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیش کی گئی مذمتی قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی ۔

مزید خبریں :