Time 22 مئی ، 2024
پاکستان

جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب، فیصل آباد اور پنڈی میں ویمن جیلوں کے قیام کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا/ اسکرین گریب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا/ اسکرین گریب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کرلیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔ 

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز  نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنےکی ہدایت کی جب کہ پنجاب کے بخشی خانوں اورلاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جیلوں سےجرائم پیشہ افراد کے ممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کیا گیا  اور جیلوں کی سائبر سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانےکی ہدایت کی گئی۔ 

مزید خبریں :