دنیا
27 فروری ، 2012

روسی وزیراعظم پیوٹن کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، 2افراد گرفتار

روسی وزیراعظم پیوٹن کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، 2افراد گرفتار

ماسکو… روس میں وزیر اعظم ولادی میر پیوٹن کو انتخابات کے بعد قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیاروسی ٹیلے وژن کے مطابق سیکریٹ سروس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر ولادی میر پیوٹن کو انتخابات کے بعد ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے۔سیکریٹ سروس کا کہنا ہے کہ یہ افراد یوکرائن کے شہر اوڈیسا میں پیوٹن کے خلاف منصوبہ بندی کررہے تھے اور ماسکو میں ان پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ یہ افراد متحدہ عرب امارات سے ترکی کے راستے یوکرائن آئے اور انھیں چیچن جنگجوڈوکو عمرووف کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔

مزید خبریں :