Time 24 مئی ، 2024
پاکستان

کرغزستان سے 4 ہزار سے زائد طلبہ وطن واپس آگئے: ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سے 4 ہزار سے زائد طلبہ وطن واپس آگئے: ترجمان دفتر خارجہ
فوٹو: سوشل میڈیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرغزستان سے 4 ہزار سے زائد طلبہ وطن واپس آگئے ہیں۔

طلبہ کی واپسی کے آپریشن  کے اخراجات حکومت پاکستان نے برداشت کیے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فیک نیوز نے پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کو پریشان کیا، طلبہ کی درخواست پر انہیں وطن واپس لایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کرغزستان واپس جانے کا فیصلہ طلبہ کا اپنا ہوگا،کرغزستان میں صورتحال معمول پر آچکی ہے، چاہتےہیں کہ آن لائن یا دیگر طریقوں سے طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ 

ذرائع کے مطابق کرغزستان سے صرف پاکستانی طلبہ واپس آئے جبکہ بھارت کے 19ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان میں اب بھی موجود ہیں۔


مزید خبریں :