Time 27 مئی ، 2024
پاکستان

شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک کردی

شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک کردی
باقاعدگی سے بل دینے والوں کو بھی شدید لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے: عوام کا شکوہ/ فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا۔

کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس میں کے الیکٹرک کی جانب سے 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

شہر میں اورنگی، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، سٹی ریلوے کالونی، ملیر، گڈاپ، قائدآباد، کیماڑی اور لیاری میں 12سے 14گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ناظم آباد، ایف بی ایریا، شادمان، حیدری،گارڈن،جمشید کوارٹر، نیوکراچی، سرجانی، پٹیل پاڑہ اور لائنز ایریا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔

کے الیکٹرک کا مؤقف ہےکہ جہاں بجلی کی چوری ہے یا بلوں کی ادائیگی نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ ہے جب کہ عوام کا کہنا ہےکہ باقاعدگی سے بل دینے والوں کو بھی شدید لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے۔

مزید خبریں :