پاکستان
04 فروری ، 2013

لاہور:ینگ ڈاکٹرزکامطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ

لاہور:ینگ ڈاکٹرزکامطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ

لاہور…ینگ ڈاکٹرزنے اپنے مطالبات کے حق میں لاہورمیں بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا،اُن کا کہناہے کہ اُنہیں کسی عدالت سے انصاف کی توقع نہیں،وہ اپنا فیصلہ عوام کی عدالت پر چھوڑتے ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے کہاہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب نے سروسزاسپتال لاہورکے باہر سروس روڈ بلاک کردی،اُن کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں لیڈی ڈاکٹرز اور بچے بھی شریک ہوئے،وائی ڈی اے کی قیادت نے اعلان کیاکہ سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد،ڈاکٹروں کے خلاف قائم مقدمات کے اخراج،7گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی اور مریضوں کومفت ادویات کی بحالی تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما شوکت بسراء نے بھی ڈاکٹروں کیکیمپ کا دورہ کرکیینگ ڈاکٹرز سیاظہارِیکجہتی کیا،،ترجمان وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر ناصر عباس کاکہنا ہیکہ ان کی بھوک ہڑتال کے ذمیدار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،اگر کسی بھوک ہڑتالی ڈاکٹرکوکچھ ہوا تو وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک 80ڈاکٹروں کو غیر حاضر قرار دیدیااورکہاکہ یہ ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ آئے تو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ،تاہم ترجمان وائی ڈی ایکاکہناہے کہ حکومت انہیں پہلے ہی برطرف کر چکی،مزیدکیا کارروائی کرے گی۔

مزید خبریں :