04 فروری ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین روبہ صحت ہورہے ہیں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آج بھی ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام ،ماوٴں، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں، کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ الطاف حسین کی مکمل صحت یابی تک دعاوٴں کا سلسلہ جاری رکھیں۔