پاکستان
04 فروری ، 2013

طالبان سے مذاکرات ، قبائلی جرگہ موثرثابت ہوسکتاہے،فضل الرحمان

طالبان سے مذاکرات ، قبائلی جرگہ موثرثابت ہوسکتاہے،فضل الرحمان

اسلام آباد…پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی جرگہ مسئلے کے حل میں موثر ثابت ہو سکتا ہے،سیاسی جماعتیں ، حکومت اور فوجی قیادت جرگے کی تائید کرے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ طالبان نے مذاکرات کی پیشکش پرپیش رفت دکھائی ہے۔اس موقع پرایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اعلان لاہور کے چند روز بعد کارگل پر چڑھائی سے دنیا میں پاکستان کا تشخص خراب ہوا۔مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی غفلت کشمیری عوام میں مایوسی کا باعث بن سکتی ہے۔فضل الرحمان کے ہمراہ موجود کشمیر کمیٹی کی رکن عطیہ عنایت اللہ نے کہاکہ اپنی قراردادوں پرعمل نہ کرنے پراقوام متحدہ بھارت پرپابندیاں عائدکرے۔

مزید خبریں :