04 فروری ، 2013
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میٹروبس پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے،شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں میٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ معیار ،شفافیت اور برق رفتاری کے لحاظ سے منصوبہ اپنا ثانی نہیں رکھتا،کوئی مائی کا لال منصوبے پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،ان کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو میٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح پاکستانی قوم کے لئے عظیم تحفہ ہے،انہوں نے افتتاحی تقریب کو پْروقار مگر سادہ رکھنے کی ہدایت کی۔