04 فروری ، 2013
لاہور… طاہرالقادری نے ’انقلاب مارچ‘کے دوسرے مرحلے کااعلان کر دیا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی تحریک کے دوسرے مرحلے ’انقلاب مارچ‘ کااعلان کر دیا ،پہلا مارچ 15 فروری کو گوجرانوالہ میں ہو گا۔انہوں نے یہ اعلان لانگ مارچ کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ، ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا تھا کہ پہلا انقلاب مارچ 15فروری جمعہ کو گوجرانوالہ میں ،دوسرا 17 فروری کوفیصل آباد ،تیسرا ملتان ،چوتھا پشاور، پانچواں سکھر ،جبکہ چھٹا راولپنڈی میں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا وہ آئین کیساتھ ہیں یا حکمرانوں کیساتھ، ، موجودہ نظام نے ہمیشہ آئین کی خلاف ورزی کی، عوام کو روٹی ، کپڑا ، مکان سمیت حقوق نہیں ملے،طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن ملتوی نہیں کرانا چاہتے ،فوج بھی مارشل لاء کے حق میں نہیں،کسی کو جرات نہیں کہ مطالبات پورے نہ کرے،انہوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔