04 فروری ، 2013
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے 16 سال کی عمر تک مفت تعلیم کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری تعلیم سندھ کو طلب کرلیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی پٹیشن میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ 5سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،گزشتہ سال عدالت نے فریقین کے اتفاق سیاس سلسلے میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن تاحال کمیٹی کا کوئی اجلاس ہوا نہ ہی کوئی پیش رفت سامنے آئی۔عدالت نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔