Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

خیبر میں یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہمی کے وعدے پر دھرنا ختم کردیا گیا

خیبر میں یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہمی کے وعدے پر دھرنا ختم کردیا گیا
 ٹیسکو حکام کی تحریری یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے وعدے پر دھرنا ختم کردیا گیا۔

 ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو)  حکام  اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا ختم کردیا گیا۔

ٹیسکو  حکام اور مظاہرین میں معاہدہ طے پایا ہےکہ  یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جائےگی۔ ٹیسکو حکام کی تحریری یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

خیبر میں یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہمی کے وعدے پر دھرنا ختم کردیا گیا
معاہدے کا عکس

خیال رہےکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے لنڈی کوتل گرڈ اسٹیشن میں گزشتہ روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔

گزشتہ روز بھی  لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کے اندر  مظاہرین نے دھرنا دیا تھا۔

مظاہرین نے یومیہ 21 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے 6 گھنٹے بجلی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :