03 جون ، 2024
سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اسد شفیق نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچ تبدیل کرسکتے ہیں، البتہ ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ کا چانس رہتا ہے۔
انہوں نے شاداب کی فارم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں اچھی پرفامنس دی ہے، ہر کھلاڑی پر ایسا وقت آتا ہے جب وہ پرفام نہیں کر پاتا، ابرار احمد کو کیوں نہیں کھلارہے اس کا علم منیجمنٹ کو ہوگا۔
اسد شفیق نے کہا کہ پی سی بی کا ویمنز ٹورنامنٹ کروانا بہت اچھا اقدام ہے، پی سی بی کی کوشش ہے کہ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرے۔ ہمارا ڈومسٹیک کا اسٹرکچر اچھا نہیں ہے، ہمارا مین فوکس ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔