Time 05 جون ، 2024
جرائم

لاہور: قربانی کے بکرےچوری کرنیوالا گینگ گرفتار ، 8 لاکھ کے جانور برآمد

لاہور: قربانی کے بکرےچوری کرنیوالا گینگ گرفتار ، 8 لاکھ کے جانور برآمد
بکرے چوری کرنے والے گینگ کے گرفتار ملزمان میں سرغنہ بلال شاہ اور سلمان شامل ہیں جب کہ مزید 2ساتھیوں کی تلاش جاری ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور: مغل پورہ میں قربانی کے بکرے چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قربانی کے بکرے چوری کرنے والے گینگ کے گرفتار ملزمان میں سرغنہ بلال شاہ اور سلمان شامل ہیں جب کہ مزید 2ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ روپے مالیت کے جانوربرآمد ہوئے ہیں جنہیں مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :