کھیل

افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی

افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی
فوٹو: آئی سی سی

جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی ٹیمٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

امریکا اور  ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود  افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدرلینڈز کی ٹیم سرفہرست ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60 گیندوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔

2021 ہی کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف 62 گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر آل آؤٹ ہوئی۔

مختصر ترین اننگز کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں نیدرلینڈز کی ٹیم کی سری لنکا ہی کیخلاف صرف 63 گیندوں کی اننگز بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 71 گیندوں کی مختصر اننگز کیساتھ کیا ہے۔

مزید خبریں :