Time 27 جون ، 2024
جرائم

گوجرانوالہ: دوسری شادی کے خواہشمند شخص نے بیوی اور سالے کو قتل کردیا

گوجرانوالہ: دوسری شادی کے خواہشمند شخص نے  بیوی اور سالے کو قتل کردیا
ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس بات پر اس کا بیوی اور سسرال والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

 پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دوسری شادی  کے خواہشمند شخص نے  بیوی اور سالے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق  قتل کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں پیش آیا جہاں ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس بات پر اس کا بیوی اور سسرال والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کی خواہش پوری کرنے کیلئے ملزم  نے بیوی اور سالے کوقتل کردیا، ملزم نے بیوی کو قتل کرنےکے بعد سسرال جاکرفائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے ساس، سالی او ر7 سال کی بچی بھی زخمی ہوئی جب کہ فائرنگ سے خاتون اور اس کا بھائی دم توڑ گئے۔

پولیس  کے مطابق  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔