Time 03 جولائی ، 2024
کھیل

ویڈیو: قومی کرکٹرز کی کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر گدے لگا کر کیچنگ کی پریکٹس

پاکستان شاہینز اور ریڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے کیمپ میں غیر معیاری  گراؤنڈ پر گدے لگا کر کیچنگ کی پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گراؤنڈ میں گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگاکر کیچز کی پریکٹس کرائی جارہی ہے جس پر خاصی تنقید بھی ہو رہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال کرکٹرز کوچ مسرور کی نگرانی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

ٹریننگ کرنے والوں میں امام الحق ، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل ہیں ،کیمپ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ ہے  جبکہ سلپ میں کیچنگ اور اونچے کیچز کی پریکٹس بھی ہو رہی ہے ۔

کھلاڑیوں نے کیمرے کے سامنے تو نہیں لیکن شکوہ کیا کہ پریکٹس اسٹیڈیم کے مین گراؤنڈ میں ہونی چاہیے ، جہاں گراس بہت اچھی اور معیاری ہے جبکہ اکیڈمی گراؤنڈ کی گراس معیاری ہے نہ گراؤنڈ ہموار ہے ، انجری کا خدشہ ہے۔

کیمپ میں پاکستان شاہینز کے 15 کھلاڑی بھی شریک ہیں ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو کیمپ جوائن کریں گے۔

مزید خبریں :